• news

اقتصادی امور ڈویژن راہداری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرے: اسحاق ڈار

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمداسحق ڈار نے اقتصادی امور ڈویژن کو پاکستان چین اقتصادی راہداری سے متعلق منصوبوں پر کام کی رفتارتیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں اہم اقتصادی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیاگیا۔وزیرخزانہ نے چین کے تعاون سے فاٹا میں جاری منصوبوں اور پروگراموں کی تفصیلات طلب کیں ۔اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری سلیم سیٹھی نے وزیرخزانہ کو فاٹا کے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کیلئے مالی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی ۔وزیرخزانہ نے نقل مکانی کرنیوالے افراد کی بحالی اور فاٹا میں سماجی ترقی کے فروغ کیلئے حکومت کی مدد کی غرض سے ایک کروڑ ڈالر کی خصوصی گرانٹ دینے کیلئے چین کے ساتھ حالیہ معاہدے پر دستخطوں کا ذکر کیا۔ اسحق ڈار نے ان فنڈز کے مناسب استعمال پر زوردیا۔ انہوں ے کہا کہ حکومت بے گھر افراد کی بحالی پر توجہ دے رہی ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن کوششیں کرنے کی ضرورت ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن