• news

منڈی فیض آباد: گدھوں کو ذبح کرکے کھال اتارتے 2 افراد رنگے ہاتھوں گرفتار

منڈی فیض آباد (نامہ نگار) پولیس نے لاہور جڑانوالہ روڈ پر گدھوں کو ذبح کرکے کھال اتارنے والے گروہ کے دو افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ویٹرنری ڈاکٹر محمد اقبال نے اپنے اسسٹنٹ محمد خالد کے ہمرا ہ منیانوالہ میں چھاپہ مار کر گدھے کو ذبح کرکے ان کی کھال اتارنے والے دو افراد محمد خالد اور ثناء اللہ کو موقع پر گرفتار کر لیا اور گوشت کو تلف کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن