اسلام آباد: میٹرو بس کے 10 ہزار سے زائدکے ٹوکن ٹکٹ مسافر لے اڑے‘ برقی زینے بھی خراب
اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد میٹرو بس کے دس ہزار سے زائد ٹوکن ٹکٹ مسافر لے اڑے، ایک ٹوکن سو روپے سے زائد مالیت میں تیار ہوتا ہے جبکہ گیارہ سٹیشن سے زائد کے برقی زینے بھی خراب پڑے ہیں۔ میٹرو بس سروس کے جڑواں شہروں میں سٹیشن کی حالت زار دیگر سسٹم کی طرح خستہ حال ہوتی جارہی ہے، پہلے تو میٹرو سٹیشن میں بارش کے پانی نے داخل ہوتے ہی سٹیشن کی حالت بگاڑ رکھ کر دی، اب برقی زینے خراب ہیں جس سے بوڑھے، معذور افراد کو لمبے چوڑے سٹیشن سے باہر آنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ انتظامیہ غفلت برتنے لگی تو لگے ہاتھوں مسافر بھی عید اور رمضان المبارک میں میٹرو کے دس ہزار سے زائدکے ٹوکن ٹکٹ بھی ساتھ لے گئے، مشین سے ایک ٹوکن پر ایک ہی مسافر گزر سکتا ہے لیکن رش کے باعث پوری پوری فیملیزگزرتی رہیں۔