مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کی پولیس سے جھڑپیں، کشیدگی پھیل گئی
بیت المقدس (اے ایف پی) یہودی انتہا پسندوں کے ہاتھوں فلسطینی بچے کو زندہ جلانے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کی سکیورٹی فورسز سے جھڑپیں ہوئی ہیں اور اسرائیل کیخلاف نعرے لگا رہے تھے۔ نوجوان نے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا۔ جواب میں پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے شیل پھینکے جس کے بعد کشیدگی پھیل گئی۔