راجر فیڈرر مونٹریال اوپن سے دستبردار
جنیوا (سپورٹس ڈیسک)گرینڈسلام چیمپئن راجر فیڈرر ذاتی وجوہات کے باعث مونٹریال اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے۔ فیڈرر کو 2004ءاور 2006ءمیں ایلیٹ اے ٹی پی ورلڈ ٹور ماسٹرز ایونٹ کے ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ فیڈرر نے کہا کہ میں مونٹریال ٹورنامنٹ کھیلنا پسند کرتا ہوں لیکن اس بار اس سے دستبرداری میرے لئے بہت تکلیف دہ ہے اور میں مداحوں سے بھی معذرت کرتا ہوں۔میری تمام تر توجہ یو ایس اوپن پر مرکوز ہے اور میں اس میں بھرپور انداز میں شرکت کر کے ٹائٹل جیتنے کی کوشش کروں گا۔