حکومتی عدم توجہی ، فیڈریشن میں سیاست،باسکٹ بال زوال کا شکار
لاہور(سپورٹس ڈیسک) حکومتی عدم توجہی اور فیڈریشن میں سیاست کی وجہ سے ملک میں باسکٹ بال کے کھیل کا کوئی پرسان حال نہیں،لیکن دیوانے نوجوان بغیر کسی مستقبل کے باسکٹ بال کھیلے جارہے ہیں،امریکہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں باسکٹ بال کے کھیل کی مقبولیت کا کوئی ثانی نہیں۔ماضی میں یہ کھیل پاکستان میں اسکول کی سطح سے ہی کھیلا جاتا تھا مگر اب یہ کم ہی کھیلا جاتا ہے کیونکہ فیڈریشن اور ایسوسی ایشنز پر مختلف دھڑوں کا قبضہ ہے جبکہ حکومت کھیل کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی۔فیڈریشن پر متوازی گروپوں کے قبضے سے انٹرنیشنل باسکٹ بال ایونٹس میں بھی قومی کھلاڑیوں کی شرکت ممکن نہیں۔تاہم بغیر مستقبل کے چند شوقین اسے کھیلے جارہے ہیں،کھلاڑیوں کے مطابق حکومت فیڈریشن کے دھڑوں کو ختم کراکے اصل عہدیدار کو باگ ڈور سونپے تاکہ باسکٹ بال ملک میں دوبارہ پروان چڑھ سکے۔