پاکستان کرکٹ بورڈ نے سنٹرل کنٹریکٹ کیلئے 31کھلاڑی فائنل کرلئے
لاہور (سپوٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے 31 کھلاڑیوں کے نام شارٹ لسٹ کردیئے۔کپتان اظہر علی اور شعیب ملک کی آمدنی میں اضافہ جبکہ جنید خان اور سعید اجمل کی تنزلی ہوگئی۔پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کے نام فائنل کرلئے، ون ڈے کپتان اظہر علی اے کیٹیگری میں پہنچ گئے، شعیب ملک سی سے بی کیٹیگری میں آگئے، وہاب ریاض کی سی سے بی کیٹیگری میں ترقی ہوگئی۔اکتیس رکنی فہرست میں ناصر جمشید، عبدالرحمان اور شرجیل خان کی جگہ نہ بن سکی، جنید خان اور سعید اجمل کی اے سے بی کیٹیگری میں تنزلی ہوگئی۔