• news

زمبابوے نے پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے اپ سیٹ شکست دیدی

ہرارے (سپورٹس ڈیسک ) زمبابوے نے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو 7وکٹوں سے شکست دیدی۔زمبابوے نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت ہوا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 4وکٹوں کے نقصان پر 303رنز بنائے ۔ روس ٹیلر نے ناقابل شکست 117رنز بنائے جبکہ کپتان کین ولیم سن نے 97رنز کی اننگز کھیلی۔پنیانگارا نے 2وکٹیں حاصل کیں ۔زمبابوے نے49 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پرپورا کرلیا۔ کریگ اروائن نے ناقابل شکست 130رنز کی اننگز کھیلی۔ہملٹن مساکاڈذا نے 84رنز بنائے ۔نیتھن میکلم نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔کریگ اروائن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔زمبابوے نے تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن