• news

ہالی ووڈ اداکارہ چارلس تھیرون نے دوسرا بچہ گود لے لیا

لاس اینجلس (آن لائن) جنوبی افریقی نڑاد اداکارہ چارلس تھیرون نے دوسرا بچہ گود لے لیا ہے جو کہ ایک افریقی، امریکی نوزائیدہ بچہ ہے جس کا نام اگست ہے، اس بات کی اطلاع امریکی میڈیا نے گزشتہ روز دی ہے۔ یہ بچہ تھیرون کے پہلے بچے جیکسن کے ساتھ شامل ہوگیا ہے جسے انہوں نے 2012ئ￿ میں جنوبی افریقہ میں گود لیا تھا۔39 سالہ امریکی اداکارہ نے جولائی میں امریکی بچہ اگست گود لے لیا ہے۔تھیرون اور اداکار سین پین نے ان اطلاعات کے بعد پین باضابطہ طور پر جیکسن کو اپنانے کا منصوبہ رکھتے ہیں،حالیہ دنوں میں منگنی توڑ دی ہے۔اداکارہ نے 2003ئ￿ میں فلم’’مونسٹر‘‘ میں ایک جسم فروش سیریل کلر کا کردار ادا کرنے پر بہترین آسکر ایوارڈ جیتا تھا۔وہ’’دی ڈیولز ایڈووکیٹ‘‘ ،’’ دی سائیڈر ہاؤس رولز‘‘ اور’’میڈمیکس،فری روڈ‘‘ جیسی فلموں میں ادا کئے گئے اپنے کرداروں کے حوالے سے بھی مشہور ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن