• news

لاہور آرٹس کونسل میں جشن آزادی منانے کی تیاریاں شروع

لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل (الحمراء)نے 14اگست (یوم آزادی) کے دن کو جوش و خروش سے منانے کی تیاریاں شروع کردی ہےں۔ اس سلسلے میں الحمراءآرٹس کونسل میں 14اگست کے دن کا آغاز ملک کی ترقی کی دعائیہ تقریب سے ہوگا جس میں پرچم کشائی بھی ہوگی ،قو می ترانہ پیش کیاجائے گا، شمعیں روشن کی جائیں گی، جھنڈے بھی آویزاں کئے جائیں گے، بچوں میں ملی ترانوں اور مصوری کا مقابلہ منعقد کیا جائے گاواضح رہے، ان تمام تقریبات کو پاکستان آرمی کے کامیاب آپریشن ضرب عضب سے منسوب کیا جائے گااور ان تمام شہدا کو سلام پیش کیا جائے گا جنہوں نے اپنے وطن پر اپنی جانیں قربان کیں۔

ای پیپر-دی نیشن