• news

کارکن بتائیں کیا پارٹی قیادت چھوڑ دوں: الطاف بھارتی حکومت یا فوج کو مدد کیلئے نہیں پکارا

لندن (نوائے وقت رپورٹ) الطاف حسین نے ایک بار پھر پارٹی کی قیادت چھوڑنے کے لئے عوام سے رائے مانگ لی۔ ویب سائٹ پر بیان میں الطاف حسین نے عوام سے پوچھا ہے کہ کیا مجھے پارٹی اور قوم کو بچانے کی خاطر تحریک سے دستبرداری کر لینی چاہئے۔ حکومت ایم کیو ایم پر پابندی لگانا چاہتی ہے۔ الطاف حسین کو اپنی پرخلوص رائے سے فوری آگاہ کریں۔دریں اثناءایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ بھارتی فوج یا بھارتی حکومت سے مہاجروں کو بچانے کا مطالبہ نہیں کیا۔ یہ جملہ مجھ سے منسوب کرنے والے حقائق کو مسخ کررہے ہیں۔ الطاف حسین نے چیلنج کیا کہ اگر یہ الفاظ کہے ہوں تو مخالفین میری تقریر کے جملے سنائیں۔ میری تقریر کے یہ جملے پیش کردیئے تو گردن کٹانے کو تیار ہوں۔ الزامات لگانے والے جملے پیش نہ کرسکے تو چلو بھر پانی میںڈوب مریں۔ مخالفین دنیا کے کسی بھی فورم پر جملے سنائیں۔
الطاف، رائے طلب

ای پیپر-دی نیشن