شفقت حسین کو پھانسی دیدی گئی
کراچی (اے ایف پی) انسانی حقوق تنظیموں کے احتجاج پر 4 مرتبہ ڈیتھ وارنٹ کے بعد بچ جانے والے شفقت حسین کو دیدی گئی ۔ 2004ءمیں کراچی میں 7 سالہ لڑکے کو قتل کرنے کے الزام میں شفقت حسین کو پھانسی آخری مرتبہ جون میں ٹل گئی تھی تاہم سپریم کورٹ نے جرم کرتے وقت شفقت کی عمر کے حوالے سے جوڈیشل کمشن تشکیل دینے کی درخواست ردّ کردی تھی۔ انسانی حقوق کیلئے سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ جرم کے وقت شفقت کی عمر 14 یا 15 سال تھی جبکہ حکومتی اداروں کا کہنا ہے کہ شفقت کی عمر 20 سال سے زیادہ تھی۔
شفقت حسین / پھانسی