• news

فیول ایڈجسٹمنٹ، بجلی2 روپے 68 پیسے یونٹ سستی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت 2 روپے 68 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق بجلی مئی کے مہینے کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت سستی کی گئی۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ستمبر کے بلوں میں صارفین کو یہ ریلیف دیں گی۔ ماہانہ 300 یونٹ بجلی استعمال کرنیوالوں کو یہ ریلیف نہیں ملے گا جبکہ کے الیکٹرک اور زرعی صارفین پر بھی اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن