• news

اقتصادی راہداری میں کوئی رکاوٹ حاصل نہیں ہونے دینگے : شہباز شریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے یہاں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی سنٹرل کمیٹی کے رکن اور صوبہ جیلن کے پارٹی سیکرٹری بین ژاﺅلو کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، پنجاب اور چینی صوبہ جیلن کے مابین معاشی و تجارتی تعاون کے فروغ اور زراعت، صنعت، سائنس و ٹیکنالوجی، آٹو انڈسٹری اور مختلف شعبوں میں اشتراک کار بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مستقبل میں قریبی رابطہ رکھتے ہوئے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون میں اضافے کیلئے تیزرفتاری سے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی آزمائش کی ہر گھڑی میں پورا اتری ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کے دور میں پاکستان اور چین کے درمیان معاشی تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ چین کی جانب سے جو تاریخ ساز اقتصادی پیکیج دیا گیا ہے وہ سرمایہ کاری کے ساتھ پاکستان کیلئے چین کا ایک عظیم تحفہ ہے۔ چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران 43 ارب ڈالر کا تاریخ ساز اقتصادی پیکیج دونوں ملکو ںکے درمیان لازوال دوستی کی شاندار مثال ہے اور پاکستان کے عوام چین کے اس احسان کو کبھی بھی نہیں بھلا سکتے۔ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کیلئے خوشحالی لائیگا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت 33 ارب ڈالر کی خطیر رقم توانائی کے منصوبوں کیلئے رکھی گئی ہے۔ پنجاب میں سی پیک کے تحت منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ساہیوال میں 1320 میگا واٹ کے کول پاور پراجیکٹ کے پلانٹ کی تعمیر کا آغاز ہوچکا ہے اور یہ منصوبہ 2017ءمیں بجلی مہیا کریگا۔ اسی طرح بہاولپور میں 900 میگاواٹ کا سولر منصوبہ لگایا جا رہا ہے جو 2016ءمیں مکمل ہوگا۔ ان تمام منصوبوں میں چین کی کمپنیاں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شبانہ روز محنت کر کے سی پیک کے منصوبوں کو مکمل کریں گے اور چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے راستے میں کسی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں چین کے تعاون سے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کا جلد آغاز کیا جا رہا ہے اور اس منصوبے کو بھی مقررہ مدت کے اندر مکمل کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے چینی صوبہ جیلن کے آٹو انڈسٹری سے وابستہ صنعتکاروں کو پنجاب میں مینوفیکچرنگ یونٹ لگانے کی پیشکش کی اور کہا کہ پنجاب حکومت اس ضمن میں ہرممکن تعاون کریگی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا ایک وفد جلد صوبہ جیلن کا دورہ کرے گا اور اشتراک کار کے حوالے سے امکانات کا جائزہ لیا جائیگا۔ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے دونوں صوبوں کے مابین وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلے ہونے چاہئیں اور ہمیں ایکدوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی سنٹرل کمیٹی کے رکن اور صوبہ جیلن کے پارٹی سیکرٹری بین ژاﺅلو نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قابل لیڈرشپ میں پنجاب میں بہت ترقی دیکھی ہے، بلاشبہ شہبازشریف ایک جذبے کے تحت عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ پنجاب میں وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے کئی اہم سنگ میل عبور کئے ہیں جس پر میں انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔ صوبہ جیلن اور پنجاب کے مابین معاشی و تجارتی تعاون، زراعت، صنعت، سائنس و ٹیکنالوجی، ایجوکیشن اور دیگر شعبوں میں اشتراک کار بڑھایا جائے گا۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان بھی تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی سنٹرل کمیٹی کے رکن اور صوبہ جیلن کے پارٹی سیکرٹری بین ژاﺅلو نے وزیر اعلیٰ شہبازشریف کو صوبہ جیلن کے دورے کی دعوت دی۔ وزیراعلیٰ نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل قریب میں آپکے صوبے کا دورہ کرونگا۔ علاوہ ازیں شہباز شریف سے عالمی بینک گروپ کی منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف آپریٹنگ آفیسر سری ملیانی اندرا وتی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، عالمی بینک کی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا ریجن انیٹے ڈیکسن بھی اس موقع پر موجود تھےں۔ عالمی بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر سری ملیانی اندرا وتی نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی متحرک اور فعال قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف ایک ویژنری لیڈر ہیں اور انہوں نے پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کےلئے شاندار اقدامات کئے ہیں۔ شہبازشریف انتھک محنت اور عزم کے ساتھ صوبے کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ پنجاب میں گڈ گورننس کے فروغ اور فلاح عامہ کیلئے اقدامات کے اچھے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ عالمی بینک پاکستان خصوصاً پنجاب کے ساتھ تعاون مزید بڑھائے گا اور پنجاب میں 2017-18ءتک 20 لاکھ نوجوانوں کو با اختیار بنانے کےلئے معےاری ہنر مندافرادی قوت کی تےاری مےں ہر ممکن تعاون کا سنجیدگی سے جائزہ لے گا۔ وزیراعلیٰ نے عالمی بینک کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں تعلیم، صحت، معےاری ہُنر مند افرادی قوت کی تےاری ا ور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کےلئے عالمی بینک کے تعاون سے کامیابی سے پروگرام چل رہے ہیں اور اس ضمن میں عالمی بینک کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں کیونکہ پاکستان کی آبادی کا 60 فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے اور یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت ووکےشنل و ٹےکنےکل ٹرےننگ کے ذرےعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ د ے رہی ہے۔ 2017-18ءتک صوبے کے20 لاکھ نوجوانوںکو ٹےکنےکل و ووکےشنل تربیت فراہم کر کے معیاری ہنرمند افرادی قوت کی تیاری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور اس ضمن میں عالمی بینک کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے کیونکہ معیاری ہنرمند افرادی قوت کی نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی بہت زیادہ مانگ ہے۔ وزیر اعلیٰ نے تعلیم کے شعبہ میں اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 2018ءتک پنجاب کے سکولوں میں بچوں کے سو فیصد داخلے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ معےاری تعلےم کے فروغ کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ہائیر ایجوکیشن میں اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں جبکہ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ وسائل عوام پر صرف کرنے کیلئے ٹیکس وصول کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے رجوعہ چنیوٹ کے معدنی ذخائر کے حوالے سے عالمی بینک کے وفد کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے سے خام لوہے اور تانبے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں اور رواں برس کے اختتام تک اس ضمن میں بزنس ماڈل تیار کر لیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت توانائی کے شعبہ میں اپنے وسائل سے منصوبے لگا رہی ہے۔ قائداعظم سولر پارک بہاولپور میں 100 میگاواٹ کے منصوبے کو ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے اور بجلی کی فراہمی شروع ہو چکی ہے جبکہ چین کے تعاون سے 900 میگاواٹ کا سولر منصوبہ 2016ءتک مکمل ہو گا۔ اسی طرح پنجاب میں 4 ارب ڈالر کی لاگت سے گیس سے3600 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام کیا جا رہا ہے اور یہ منصوبے 2017ءتک بجلی کی پیداوار شروع کر دےں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں بڑے آبی ذخائر داسو ڈیم اور دیامیر بھاشا ڈیم پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دونوں ڈیموں کیلئے اربوں روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے داسو ڈیم کے حوالے سے عالمی بینک کی مالی معاونت کی فراہمی پر وفد کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعلیٰ نے پنجاب میں جاری اہم ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کے اہداف کے حوالے سے بھی عالمی بینک کے وفد کو آگاہ کیا۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے باٹا پور میں ایم این اے کے بھائی کی جانب سے فائرنگ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے فائرنگ میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
شہباز شریف

ای پیپر-دی نیشن