• news

کچی آبادی آپریشن کیس، 62 ملزموں کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ، 4 کیخلاف مقدمہ

اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے آئی الیون کچی آبادی کے خلاف آپریشن کے دوران مزاحمت پر گرفتار کئے گئے چار افراد کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا ہے جبکہ 62 ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ جج سہیل اکرام نے پیر کو سیکٹر آئی الیون کی کچی آبادی کے خاتمہ کے لئے آپریشن کے دوران مزاحمت اور پولیس پر حملہ کے الزام میں گرفتار 66 افراد کے خلاف مقدمہ کی سماعت کی۔ تھانہ سبزی منڈی پولیس نے موقف اپنایا کہ ملزمان سے پوچھ گچھ مکمل کر لی گئی ہے ، 15 افراد تفتیش میں بے گناہ پائے گئے ہیں انہیں بری کر کے 51 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوا دیا جائے۔ تاہم عدالت نے 75 سالہ بزرگ سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیا۔ جن ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کیا گیا ہے ان میں 75 سالہ حضرت ولی، عبدالعظیم، نواز اور سبط الحسن شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن