کراچی: متحدہ کے زیرحراست رہنما قمر منصور کا نجی ہسپتال میں طبی معائنہ
کراچی (این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ کے گرفتار رہنما قمر منصور کا نجی ہسپتال میں طبی معائنہ کروایا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ رینجرز کی حراست میں زیرریمانڈ قمر منصور کو سخت سکیورٹی میں نجی ہسپتال لایا گیا جہاں انکا چیک اپ اور ضروری بلڈ ٹیسٹ کئے گئے۔ واضح رہے کہ قمر منصور شوگر اور دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔