پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی لیول مذاکرات آج دبئی میں ہونگے
لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی لیول مذاکرات آج (منگل )کو دبئی میں شروع ہوں گے۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے اسحاق ڈار اور چیئرمین ایف بی آر دبئی میں ہوں گے۔ایف بی آر نے آئی ایم ایف کو ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔