یمن :حکومتی حامی ملیشیاکا بیس کا قبضہ چھڑانے کیلئے بڑا حملہ ،کئی حوثی باغی ہلاک
صنعا (نیوز ایجنسیاں)حکومتی رامی ملیشیا نے العند فوجی اڈے پر حوثیوں کا قبضہ چھڑانے کیلئے بڑا حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کئی حوثی باغی مارے گئے۔ سابق یمنی صدر عبداللہ صالح نے کہا ہے حوثیوں پر سعودی اتحادی طیاروں کو بمباری کی دعوت دینے پر موجودہ صدر منصور ہادی پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔ حوثیوںکے سربراہ عبدالمالک حوثی نے ایک بیان میں کہا جلاوطن حکومت کیساتھ معاملات سیاسی طور پر طے پانے کی امید ہے۔