بھارت میں اب تک پھانسی پانیوالے اکثر مجرموں کے مقدمات کا ریکارڈدیمک کھا گئی
نئی دہلی (اے پی پی) برطانوی راج سے آزادی کے بعد بھارت میں پھانسی کی سزا پانے والے 755میں سے اکثر مجرموں کے مقدمات کے ریکارڈ کو دیمک کھاگئی۔ اس بات کا انکشاف اسوقت ہوا جب نیشنل لاء یونیورسٹی نے ایک رپورٹ کی تیاری کیلئے جیلوں سے رابطہ کیا۔ بھارتی اخبار کے مطابق بھارت کی نیشنل لاء یونیورسٹی آزادی سے اب تک سزائے موت پانے والے مجرموں بارے ایک مطالعاتی رپورٹ تیار کرنا چاہتی تھی۔