• news

متاثرین نیلم جہلم پراجیکٹ کی کل احتجاج کی تیاریاں‘ کام بند کرانے کی دھمکی

مظفرآباد (صباح نیوز) متاثرین نیلم جہلم پراجیکٹ نے 5 اگست کو پراجیکٹ پر کام بند کرنے اور احتجاج کو مؤثر بنانے کیلئے مختلف کمیٹیاں بنا دی ہیں۔ متاثرین نے کہا رابطہ مہم زوروں پر جاری ہے، ہڑتال کو کامیاب بنانے اور پراجیکٹ پر جاری کام کو بند کرانے اور اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر قربانی دیں گے۔ایکشن کمیٹی کے ارکان نے کہا واپڈا کو دی جانے والی ڈیڈ لائن میں کسی صورت توسیع نہیں کریں گے۔ 5اگست کو مکمل شٹرڈاون شاہرا نیلم پر ٹریفک جام اور پراجیکٹ سی ون کو بند کر دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن