شام: لڑاکا طیارہ سبزی منڈی پر گر کر تباہ، 2 بچوں سمیت31 ہلاک،60 افراد زخمی
دمشق (بی بی سی+اے ایف پی)شامی انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ ایک جنگی طیارہ اریحا کے قصبے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں 2بچوں سمیت 31 افراد ہلاک اور 60زخمی ہوگئے۔برطانیہ میں قائم شامی انسانی حقوق کی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے ترجمان کے مطابق فوجی طیارہ علاقے پر بمباری کے مشن پر تھا کہ گر کر تباہ ہو گیا، کم بلندی پر محو پرواز تھا۔ فنی خرابی وجہ بنی اور سبزی منڈی گرگیا۔ دوسری طرف القاعدہ کے قریب سمجھے جانے والی النصرہ تنظیم کے جنگجوؤں نے اس طیارے کو گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔