الطاف حسین پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے‘ علماءو مشائخ اہلسنّت
لاہور (سپیشل رپورٹر) علماءو مشائخ اہلسنّت کا الطاف حسےن پر غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ اور کراچی آپرےشن ضرب عضب کی بھر پور حماےت کا اعلان، علماءو مشائخ اہلسنّت دہشت گردی، انتہا پسندی، فرقہ وارےت اور کرپشن کے خاتمے کےلئے پاک فوج کے ساتھ ہےں۔ آپرےشن ضرب عضب کی حماےت مےں ملک بھر مےں ضلعی سطح پر پاکستان زندہ باد امن کنونشن منعقد کےے جائےں اور 14 اگست کو ےوم محبت پاکستان کے نام سے مناےا جائے گا۔ اتحاد اہلسنّت کےلئے صاحبزاد حامدسعےد کاظمی کی سربراہی مےں کمےٹی قائم کر دی گئی۔ اس بات کا اعلان جماعت اہلسنّت کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سےد رےاض حسےن شاہ کی رہائشگاہ پر منعقدہ جماعت اہلسنّت پاکستان کی مرکزی مجلس شوری کے اہم اجلاس کی صدارت جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امےر علامہ صاحبزاد مظہرسعےد کاظمی نے کی۔ اجلاس مےں چاروں صوبوں کشمےر گلگت سے 500 سے زائد ارکان شوریٰ نے شرکت کی۔
اجلاس مےں فےصلہ کےا گےا کہ علماءو مشائخ آپرےشن ضرب عضب مےں شہےد ہونے والے فوجےوں کے مزارات پر پھولوں کی چادر ےں چڑھائےں گے۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سےد رےاض حسےن شاہ نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل کےلئے نےشنل اےجنڈا تشکےل دےا جائے۔