عوام نے الطاف کی قیادت سے دستبرداری کی رائے مسترد کردی: متحدہ اعلامیہ‘ویب پول 24 گھنٹے بعد ہی بند کردیا گیا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ کے اعلامیہ کے مطابق عوام نے الطاف حسین کی پارٹی قیادت سے دستبرداری کی رائے مسترد کردی۔ سروے میں 72 فیصد عوام نے دستبرداری کی رائے پر ’’نہیں‘‘ میں ووٹ دیا۔ سروے میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم اور الطاف حسین لازم و ملزوم ہیں۔ قبل ازیں الطاف حسین کی جانب سے پارٹی قیادت چھوڑنے کے حوالے سے ویب سائٹ پر شروع کئے گئے پول کو 24 گھنٹے بعد ہی ختم کردیا گیا تھا۔