جسٹس جواد ایس خواجہ کو چیف جسٹس آف پاکستان بنانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی گئی
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) جسٹس جواد ایس خواجہ کو سپریم کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی ہے۔ چیف جسٹس ناصر الملک سولہ اگست کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ سمری وزارت قانون کی جانب سے وزیراعظم ہائوس کو ارسال کی گئی ہے۔ سمری میں جسٹس جواد ایس خواجہ کو چیف جسٹس سپریم کورٹ بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔ چیف جسٹس ناصر الملک کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس جواد خواجہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔ صدر مملکت سترہ اگست کو جسٹس جواد ایس خواجہ سے چیف جسٹس کا حلف لیں گے۔