• news

اسلام آباد میں جلد پہلی مرتبہ بلدیاتی انتخابات ہونگے، صدر نے بل کی منظوری دیدی

اسلام آباد (اے این این) صدر ممنون حسین نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے بل کی منظور ی دے دی جس کے بعد اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کا قانون بن گیا ہے۔ صدر مملکت کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا بل منظوری کے لئے وزیراعظم نواز شریف نے بھجوایا جسے منظور کر لیا گیا۔ صدر کی جانب سے منظوری کے بعد اسلام آباد میں جلد پہلی بار بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن