• news

بینک الفلاح نے پاکستان، سری لنکا کرکٹ سیریز 2015ء میں رائزنگ ٹیلنٹ ایوارڈ کے فاتح کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا

لاہور (نمائندہ سپورٹس) بینک الفلاح نے پاکستان اور سری لنکا کے مابین بین الاقوامی کرکٹ سیریز 2015ء میں رائزنگ ٹیلنٹ ایوارڈ کے فاتح کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔ ون ڈے انٹرنیشنل میں محمد رضوان، رائزنگ ٹیلنٹ ایوارڈ کے فاتح قرار پائے اور 1500 امریکی ڈالر کا انعام حاصل کیا۔ T20 سیریز میں انور علی کو رائزنگ ٹیلنٹ ایوارڈ کا حقدار قرار دیتے ہوئے 1000 امریکی ڈالر کا انعام دیا گیا۔ بینک الفلاح کے کارپوریٹ اینڈ انوسٹمنٹ بینکنگ کے گروپ ہیڈ سعد الرحمن خان نے کہا کہ بینک الفلاح کھیلوں میں اُبھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو فروغ دینے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ گذشتہ 7 برس سے ہم پولو کے کھیل میں نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرتے آ رہے ہیں اور آنے والے برسوں میں کرکٹ کیلئے بھی ایسا ہی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن