فیفا‘اے ایف سی نے فیصل صالح حیات کی حمایت کردی
لاہور(سپورٹس رپورٹر )پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے دو دھڑوں کے درمیان جاری تنازع کی وجہ جاننے کیلئے پاکستان کا دورہ کرنیوالے فیفا اور ایشین فٹبال کے وفد نے فیصل صالح حیات کو فیڈریشن کے سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ۔غیر معمولی کانگریس اجلاس میں فیصل صالح حیات کو پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سربراہ کے عہدے سے ہٹا یا گیا تھا۔ اسلام آبادد میں کانگریس اجلاس کے ایجنڈے میں فیصل صالح حیات کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا ایجنڈا پیش نہیں کیا گیا۔وفد نے ارشد خان کو ہدایت کی کہ وہ پی ایف ایف ہاؤس واپس کردیں اور وہ 31 اگست تک عہدے کی مدت تک فائض رہیں گے۔