• news

داعش نے دو ہفتوں میں 2000 عراقیوں کے سرقلم کر دیئے: آڈیو رپورٹ

بغداد (آن لائن) شام اور عراق کے وسیع علاقوں پر قابض دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام داعش نے پچھلے دو ہفتوں کے دوران عراق کے شمالی شہر موصل میں کم سے کم 2 ہزار شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔عراقی شہر نینویٰ سے نشریات پیش کرنے والے ریڈیو سوا نے اپنی ایک آڈیو رپورٹ میں موصل میں داعش کے ہاتھوں شہریوں کے قتل عام کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ دو ہفتوں کے دوران دو ہزار عراقیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قتل کیے گئے عراقی شہریوں کی اکثریت سرکاری ملازمین پر مشتمل تھی۔ ان میں عراقی فوج، پولیس اور الیکشن کمشن کے اہلکار شامل ہیں۔ عراق کے شہر نینویٰ میں کردستان کے ایک عہدیدار غیاث سورجی نے بتایا کہ داعش نے مقتولین کے ناموں کی تفصیلات مشرقی موصل میں سومر کالونی میں مختلف مقامات پر چسپاں کی ہیں اور ساتھ ہی شہریوں سے مقتولین کی میتیں واپس کرنے کے مطالبے پر انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن