• news

ملائیشین اینٹی کرپشن ایجنسی نے وزیراعظم نجیب رزاق کو بدعنوانی سے پاک قرار دیدیا

کوالالمپور(این این آئی) ملائیشیا کی انسدادِ بدعنوانی ایجنسی نے وزیر اعظم نجیب رزاق کو کسی بھی بدعنوانی سے پاک قرار دیا ہے کہ ان کے بینک اکاؤنٹ میں موجود کروڑوں ڈالرز عطیہ تھے۔ ملائیشیا کی انسداد بدعنوانی ایجنسی نے عطیہ دینے والوں کے نام ظاہر کیے اور نہ ہی رقم کی تفصیلات بتائیں۔ خیال رہے کہ انسدادِ بدعنوانی ایجنسی ان الزامات کی تفتیش کر رہی تھی جن میں نجیب رزاق پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ کے قائم کردہ ایک ایم بی ڈی (ملائیشیا ڈیولپمنٹ برہد) سے ان کے ذاتی اکاؤنٹ میں پیسے منتقل کیے گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن