• news

2030ء تک کاربن کا اخراج 32 فیصد کم کرینگے: آلودگی میں کمی کی نئی امریکی پالیسی کا اعلان

واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر باراک اوباما نے فضا میں کاربن گیس کی آلودگی میں کمی لانے کے لیے نئے ضابطوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں موسمیاتی تبدیلی سے بڑھ کر کوئی دوسرا بڑا چیلنج لاحق نہیں ہو گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطا بق اوباما کے کلین پاور پلان کے تحت بجلی تیار کرنے کے لیے کوئلے پر انحصار میں کمی کی جائے گی جبکہ دوبارہ استعمال کے قابل توانائی پیدا کرنے پر زور دیا جائے گا۔ بجلی پیدا کرنے کی تنصیبات کے لیے متعین کردہ ہدف یہ ہے کہ 2030ء تک کاربن کے اخراج کو بتیس فی صد کم کیا جائے گا۔ اس ہدف کے حصول کے لیے ریاستیں اپنے منصوبے خود تیار کریں گی اور خود ہی اہداف پورے کرنے کی ذمہ دار ہوں گی۔

ای پیپر-دی نیشن