حکومت عطائیت کیخلاف مہم کی آڑ میں مستند اور کوالیفائیڈ اطبا کو بلاوجہ پریشان نہ کرے‘ پاکستان طبی کانفرنس
لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان طبی کانفرنس کا ایک اہم اجلاس مرکزی سیکرٹری جنرل پروفیسر حکیم منصور العزیز کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پاکستا ن طبی کانفرنس کے صوبائی صدر پروفیسر حکیم حافظ خورشید احمد، سینئر رہنما پروفیسر حکیم حافظ محمد یونس، حکیم محمداحمد سلیمی، حکیم محمد افضل میو اور دیگر نے شرکت کی۔ پروفیسر حکیم منصور العزیز نے کہا کہ ہم عطائیت کے خلاف مہم کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عطائیت کے خلاف مہم کی آڑ میں مستند اور کوالیفائیڈ اطباء کو بلاوجہ ہراساں اور پریشان نہ کیا جائے۔