• news

فلاح انسانیت فائونڈیشن کی 17 ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ٹیم چترال روانہ

لاہور( سپیشل رپورٹر) فلاح انسانیت فائونڈیشن کے مسلم میڈیکل مشن کی ایک بڑی میڈیکل ٹیم لاکھوں روپے مالیت کی ادویات کے ہمراہ چترال کے سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے روانہ ہوگئی ہے ۔ گذشتہ روز مرکز القادسیہ سے جانے والی میڈیکل ٹیم میں 17 ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کا عملہ شامل ہے ۔ ٹیم کی سربراہی مسلم میڈیکل کمشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ناصر ہمدانی کر رہے ہیں ڈاکٹر ناصر ہمدانی کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم میں مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹر ز شامل ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن