• news

خواتین پر تشدد کی روک تھام کا بل آئندہ سیشن میں اسمبلی میں پیش کردیا جائیگا‘ حمیدہ وحید الدین

لاہور (لیڈی رپورٹر) وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحید الدین نے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد کی روک تھام کا بل آئندہ سیشن میں اسمبلی میں پیش کردیا جائے گا۔ وہ گزشتہ روز آکسفیم یوکے کے وفد سے گفتگو کر رہی تھیں۔ ڈپٹی انٹرنیشنل ڈائریکٹر مس سوٹریل، منیجر سلیمہ منیر، کنٹری ڈائریکٹر عارف جبار خان، عورت فائونڈیشن کی ممتاز مغل اور دیگر شامل تھے۔ عارف جبار نے صوبائی وزیر کو آکسفیم کے اغراض و مقاصداور دائرہ کار سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن