• news

’’جہاز اور پیسہ جیت گیا‘‘ پی ٹی آئی میں باکردار لوگوں کی گنجائش نہیں: پرویز رشید

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+ اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی پارٹی رکنیت معطل کئے جانے پر کہا ہے کہ آج جہاز اور پیسہ جیت گیا، باکردار لوگ ہار گئے، تحریک انصاف میں باکردار لوگوں کی گنجائش نہیں، عمران خان کے آمرانہ طرز عمل سے پی ٹی آئی کی اپنی وکٹیں گر رہی ہیں۔ عمران خان صاحب پارٹی کے لوگ ذاتی ملازم نہیں ہوتے۔ پرویز رشید نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کی طرف سے پارلیمنٹ کے فیصلے کی توثیق پر آج کا دن پاکستان کی آئینی و جمہوری اور سیاسی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، عدالت نے تاریخی فیصلہ دیا، ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے، معصوم جانوں کو قتل کرنے، عبادت گاہوں، نوجوانوں اور فوجیوں پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے مخصوص مقدمات فوجی عدالتوںکے پاس جائینگے، یہ دن ان سب لوگوںکیلئے اطمینان کا دن ہے جو پاکستان کو پرامن، پرعزم اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن