• news

نیپرا نے مہنگی بجلی پیدا کرنیوالے 9 تھرمل پلانٹس بند کرنے کی تجویز دیدی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیپرا نے مہنگی بجلی پیدا کرنے والے 9 تھرمل پاور پلانٹس بند کرنے کی تجویز دیدی۔ رجسٹرار نیپرا نے سیکرٹری پانی و بجلی کو خط میں لکھا ہے کہ پاور پلانٹ انتہائی مہنگی بجلی پیدا کرتے ہیں۔ خط میں 60 میگاواٹ کا پیراں غائب ملتان پاور پلانٹ، ایس پی ایس فیصل کے 80 میگاواٹ کے یونٹ ایک اور 2 جی ٹی پی ایس فیصل آباد کے 100 میگاواٹ کے یونٹ ایک سے 4 تک جبکہ 30 میگاواٹ کا لاکھڑا پاور پلانٹ بند کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ اسکے علاوہ سکھر میں 50 میگاواٹ، کوئٹہ میں 10 میگاواٹ، حبکو 20 میگاواٹ، شاہدرہ 44 میگاواٹ، کوٹری 20 میگاواٹ کے پلانٹس پہلے ہی بند پڑے ہیں۔ یہ پانچوں پاور پلانٹس موجود ہیں مگر ختم نہیں کئے گئے۔ نیپرا نے تمام بند پاور پلانٹس کو مکمل طور پر ختم کرنے کی سفارش کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن