بجلی بلوں پر گیس انفراسٹرکچر سرچارج کیخلاف ایک اور درخواست پر وفاقی حکومت، وزارت، نیپرا سے جواب طلب
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں پر گیس انفراسٹرکچر سرچارج کے نفاذ کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت، وزارت بجلی و پانی اور نیپرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ستمبر کے دوسرے ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔ مسٹر جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بجلی کے بلوں پرصارفین پہلے ہی کئی طرح کے ٹیکسز ادا کر رہے ہیں مگر اس کے باوجود نیپرا نے غیر قانونی طور پر گیس انفراسٹرکچر ٹیکس عائد کردیا۔