• news

پی آئی اے کو آئندہ مارچ تک فروخت کر دیا جائیگا: چیئرمین پرائیویٹائزیشن کمشن

اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے قومی اداروں کی نجکاری سے متعلق آئی ایم ایف سے ایک اور وعدہ کرلیا، پرائیویٹائزیشن کمشن کے چئیرمین محمد زبیر نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو آئندہ سال مارچ تک فروخت کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق دبئی میں جاری پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان آٹھویں جائزہ مذاکرات میں قومی ائیر لائن کے 26 فیصد حصص کی فروخت کے حوالے سے بات چیت کی گئی، نجکاری کمشن کے چیئرمین محمد زبیر کا کہنا ہے آئندہ سال مارچ تک قومی ائیرلائن کی نجکاری کے عمل کو مکمل کر لیا جائے گا، جبکہ ٹرانزیکشن اسٹرکچر ایک ماہ کے اندر مرتب کرکے نظرثانی کے لئے وزارت قانون کو ارسال کیا جائے گا۔ آئندہ ماہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری سے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری لی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن