• news

پیدائشی پاکستانی ہوں، بھارتی شہری نہیں، بھائی اور والد نے جنگ 71ء میں پاک فوج کی مدد کی: محمد انور

لندن (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور نے بھارتی شہری ہونے کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پیدائشی پاکستانی ہیں۔ لندن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1971ء کی جنگ میں ان کے والد اور بھائی نے پاک فوج کی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر بھارتی شہری ہونے کا الزام من گھڑت، قطعی غلط الزام لگایا گیا ہے۔ مجھے ڈھاکہ سے 1970ء میں پاسپورٹ جاری ہوا۔ میرے والد نے پاکستانی فوج کی مدد کرنے پر جیل کاٹی، وہ کسی تنخواہ کے عوض نہیں کاٹی۔ انہوں نے حب الوطنی سے سرشار ہو کر وطن کیلئے خدمات سرانجام دیں۔

ای پیپر-دی نیشن