قلعہ احمد آباد کا معمر ترین شخص‘ 125 سالہ ریٹائر حوالدار دین محمد کے 60 پوتے پوتیاں، نواسے، نواسیاں ہیں
قلعہ احمد آباد (نامہ نگار) نواحی گائوں موضع چھمہ کا معمر ترین دین محمد ریٹائرڈ حوالدار جس کی عمر 125 سال ہے انہوں نے نمائندہ نوائے وقت سے ملاقات میں بتایا انہوں نے جنگ عظیم میں مڈل ایسٹ کے اہم ترین مذہبی مقامات کی زیارت کی ہے۔ وہ اپنے گائوں سے ڈاک خانہ قلعہ احمد آباد سے پیدل آکر اپنی پنشن وصول کرتے ہیں۔ ان کے سفید بال اب سیاہ ہونے شروع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا ان کے دانت مضبوط ہیں اس کی وجہ انہوں نے مسواک کا مسلسل استعمال بتائی۔ ان کے چار بیٹے اور ایک بیٹی ہے جو حیات ہیں۔ ان کے پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں 60 کے لگ بھگ ہیں۔ ان کا چھوٹا بیٹا محمد فوج میں صوبیدار میجر حاضر سروس ہے۔