• news

پاکستان علماء کونسل نے مدارس میں داخلے کیلئے 10نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

لاہور (سپیشل رپورٹر) پاکستان علماء کونسل نے مدارس میں داخلہ کیلئے 10نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔ نئے ضابطہ اخلاق کے مطابق مدرسہ انتظامیہ زیر تعلیم طلباء کے مکمل کوائف (نام ، ولدیت ، شناختی کارڈ نمبر اور طلباء کے سرپرستوں کے مکمل کوائف اور موبائل نمبر اپنے پاس رکھیں اسی طرح اساتذہ ، معلمات اور ملازمین کے کوائف بھی اپنے پاس ریکارڈ میں رکھیں نیز کسی بھی غیر ملکی طالب علم یا استاد کو قانونی دستاویزات کے بغیر نہ رکھیں جبکہ افغانی طلباء اور اساتذہ کے سلسلہ میں حکومت پاکستان کے جاری کردہ مہاجر کارڈ کو ہی قانونی دستاویز سمجھا جائے گا۔ طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مند غیر نصابی سرگرمیوں میں ضرور شریک کریں۔ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ جو مدارس رجسٹرڈ ہیں اور اپنا سالانہ آڈٹ کرواتے ہیں وہ اپنی رجسٹریشن اور سالانہ آڈٹ رپورٹ اپنے ریکارڈ کا حصہ رکھیں اور جو مدارس رجسٹرڈ نہیں ہیں اور انہوں نے رجسٹریشن کے لیے درخواست دی ہوئی ہے وہ رجسٹریشن کے لئے دی گئی درخواست کی رسید اپنے پاس رکھیں اور اس سلسلہ میں تحفظ مدارس دینیہ اور وفاق المساجد پاکستان کے مرکزی دفتر کو بھی آگاہ کرتے رہیںاور جن مدارس کے رجسٹریشن نہیں ہے وہ اپنے کاغذات مکمل کر کے فوری طور پر رجسٹریشن کے لئے درخواست دیں۔ نئے ضابطہ اخلاق کے مطابق اپنے مدرسہ کی سکیورٹی کے نظم کو یقینی بنائیں اور مدرسہ میں آنے والے مہمانوں کی مکمل تحقیق کر لیں۔

ای پیپر-دی نیشن