• news

اصلاحات‘ الیکشن کمشن نتائج کے اعلان پر فارم 15 ویب سائٹ پر ڈالنے کا پابند ہوگا

اسلام آباد (صباح نیوز) الیکشن کمشن آف پاکستان اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا پابند ہو گا انتخابی نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی فارم 14، 15 اور 16 کو فوری طور پر کمشن ویب سائٹ پر ڈالنے کا پابند ہو گا انتخابی اصلاحات پر سب پارلیمانی کمیٹی نے ترامیم کی منظوری دے دی۔ الیکشن کمشن کو مکمل مالیاتی خودمختاری دینے کی ترمیم بھی منظور کی گئی ہے کمشن کو براہ راست قومی خزانہ سے فنڈز ملیں گے۔ پارلیمنٹ پر بحث ہو سکے گی لیکن ووٹنگ نہیں۔ سب کمیٹی کے کنونیئر زاہد حامد کی صدارت میں اجلاس ہوا۔ پارلیمینٹ ہائوس میں ہوا مزید ترامیم پر بحث کو مکمل کر لیا گیا۔ ووٹنگ نہیں، کمشن سالانہ کارکردگی رپورٹ تیار کرے گا کمیٹی نے مجوزہ ترمیم کے تحت عام انتخابات میں مرکزی سطح پر نتائج جمع کرنے کے سسٹم رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن