لاپتہ طیارے ایم ایچ 370 کا ملبہ مل گیا ملائیشین وزیراعظم کی تصدیق
کوالالمپور (نوائے وقت رپورٹ+بی بی سی) ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا۔ وزیراعظم ملائیشیا نجیب رزاق نے تصدیق کر دی۔ ملائیشین طیارہ ایم ایچ 370 ماہ قبل گم ہوا تھا۔ ملبہ بحرہند میں جزیرہ ری یونین میں ملا۔ اس پر 239 مسافر سوار تھے۔ اکثریت چینی شہریوں کی تھی۔ چار ممالک کے ماہرین ری یونین جزیرے سے پچھلے ہفتے ملنے والے جہاز کے پر کا جائزہ لیا جس کے بارے میں یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ 2014 میں لاپتہ ہونے والی ملائشیئن ائر لائن کی پرواز ایم ایچ 370 کے طیارے کا ہے۔سمندر سے ملنے والے بوئنگ 777 جہاز کے پر کے اس ٹکڑے کو جنوب مغربی فرانس کے شہر تولوز منتقل کیا گیا ہے۔