• news

زر مبادلہ کے بڑھتے ہوئے ذخائر

مکرمی! پاکستان کے عوام ابھی وہ دن بھولے نہیں جب ایک سیاسی جماعت نے اپنے ذاتی مقاصد کی خاطر پورے ملک کو 126دن تک مفلوج رکھا تھا جس کا سب سے بُرا اثر ملکی معیشت پر پڑا تھا ۔ چینی صدر نے دورہ پاکستان کے موقع پر ریکارڈ معاہدے کیے۔ ان معاہدوں نے پوری دنیا میں پاکستان کا سوفٹ امیج بہت بہتر کیا۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر سے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ پاکستان کی معیشت کی بہتری کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر 18ارب سے تجاوز کر چکے ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ آئندہ دنوں میں زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافے کے ساتھ ساتھ بیرونی سرمایہ کاری سے روزگار کے مزید مواقع پیدا ہونگے جس سے عام آدمی کو فائدہ پہنچے گا۔ (رابعہ رئوف ، ایم او کالج لاہور)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن