• news

حکومت او ر تنقید

مکرمی! اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ تنقید ایک مثبت پہلو ہے اگر اس کو بے جا اور عادتاً نہ کیا جائے ۔ حکومت کی ترقی بھی مثبت تنقید کی بدولت ہی ممکن ہو پائی ۔پاکستان کی عوام کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہ ملک میں ہونے والی مثبت تبدیلیوں کو فوراً قبول نہیں کرتے اور بے جا تنقید سے کام لیتے ہیں ۔ ماضی میں اس کی مثال ہمیں موٹر وے جیسے میگا پروجکٹس سے ملتی ہے جس پر تقریباً ہر شخص کو اعتراض تھا مگر اب ہر انسان اس کو استعمال کرتا اور اس کی تعریف میں قصیدے پڑھتا ہے۔ان تما م باتوں اور اس رپورٹ کا زکر کرنے کا مقصد اس بات کی طرف عوام کی توجہ مرکوز کروانا تھا کہ پاکستان ماضی کے حالات سے بہتری اور ترقی کی طرف گامزن ہے۔اس زمرے میں ہمیں تمام تر رنجشیں مٹا کر بطور پاکستانی سوچنا چاہئے۔ (محمد شرجیل شجاع، لاہور)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن