• news

الیکشن کمشن سابق افسروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی نہیں کرسکتا: کنوردلشاد

اسلام آباد (آن لائن) سابق سیکرٹری الیکشن کمشن کنوردلشاد نے کہاہے کہ الیکشن کمشن سابق افسران کے خلاف کوئی قانونی چارہ جوئی نہیں کرسکتا۔ قومی اسمبلی کی انتخابی اصلاحاتی کمیٹی جوڈیشل کمشن کی جانب سے نشاندہی کرنے والی غلطیوں کی روشنی میں آئندہ اصلاحات بنائیں۔ الیکشن کمشن اپنے اختیارات کااستعمال کرے اورسیاسی جماعتوں میں انٹراپارٹی الیکشن ازسرنوکرائے جا ئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی انٹرویوکے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمشن سابق افسران کے خلاف قانونی طورپرکوئی بھی کارروائی نہیں کرسکتا، سابق افسران کوصوابدیدی رائے رکھنے کاحق حاصل ہے لیکن وہ اپنے ادارے کی تضحیک نہ کریں۔ ایسے معاملات میں احتیاط برتنی چاہئے،جس سے آئینی ادارے کاوقارمجروح ہو۔ انہوںنے کہاکہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات پہلے سے شامل اصلاحات کودوبارہ سے نئی اصلاحات کے نام سے پیش کررہی ہے۔ اصلاحاتی کمیٹی کوچاہئے کہ نئی اصلاحات لے کرآئے جس کی وجہ سے عام عوام کوانتخابات کے اندرآسانیاں ہوں۔آئین کے آرٹیکل تبدیل کرنے کی بات کی جارہی ہے اس سے عوام کوکوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا، صرف سیاسی جماعتیں اپنے مفادکیلئے انتخابی اصلاحات کررہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آر اوز اور ڈی آر اوز کو الیکشن کمشن کے ماتحت ہونا چاہئے۔
کنوردلشاد

ای پیپر-دی نیشن