• news

کسی کو سرکاری زمین پر قبضے کی اجازت نہیں دی جا سکتی: سپریم کورٹ

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں لیاری ڈویلپمنٹ کراچی سے متعلق 20900 ایکڑ اراضی کے حوالے سے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے قرار دیا کہ سرکاری اراضی پر کسی کو قبضہ کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تو درخواست گزار ایڈووکیٹ نے مو¿قف اختیار کیا کہ فاضل عدالت کے 25 جون کے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے اور تاحال تقابلی رپورٹ پیش نہ کرنے پر سندھ حکومت توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے عدالت ذمہ داروں کے خلاف نوٹسز جاری کرے۔ کے ڈی اے کے پاس 5400 ایکڑ اراضی ہے سمندر پر اراضی فروخت ہی نہیں کی جا سکتی تھی جھگڑا 11450 اراضی کا ہے، اراضی الاٹمنٹ کی منظوری گورنر سندھ نے دی ہے ۔ہم نے 1983 کی مارکیٹ ویلیو کے حساب سے 336 ملین روپے ادا کر دئیے ہیں۔
سپریم کورٹ

ای پیپر-دی نیشن