• news

لگتا ہے حکومت کو مفرور ملزموں کی گرفتاری میں دلچسپی نہیں: جسٹس جواد

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں قتل کے ملزم کے بیرون ملک فرار ہونے سے متعلق کیس میں عدالت نے وفاق سے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 19اگست تک ملتوی کردی ہے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ بہت سے ملزم بیرون ملک ساوتھ افریقہ، دبئی، برطانیہ، کھٹمنڈو، ڈھاکہ، سری لنکا وغیرہ فرار ہوجاتے ہیں، کےا ان کا نام ای سے ایل میں نہیں ڈالا جاسکتا؟ حکومت کو تو لگتاکوئی دلچسپی نہیں کہ مفرور ملزموں کو گرفتار کرکے وطن لاےا جائے ،حکومت کے پاس بڑے بڑے پروجیکٹس کے لئے تو پیسے موجود ہیں مگر مفرور ملزموں کی واپسی اسکی ترجیحات میں شامل ہے نہ اس کام کے لیئے رقم ہے جبکہ لاءفورسز کے اداروں کےلئے فنڈز فراہم کرنا رےاست کی ذمہ داری ہے۔ جسٹس جوادنے کہا کہ ایف آئی اے کو ایک کیس مکمل کرنے کے 870 روپے ملتے ہیں اتنے میں تو خرچے بھی پورے نہیں ہوتے کاغذی گھوڑے دوڑانے کے بجائے عملی اقدامات کئے جائیں۔
جسٹس جواد

ای پیپر-دی نیشن