• news

لاہور، فیروزوالا خود کشیاں، فیصل آباد میں خاتون نے 2 بیٹیوں کو زہر دیکر زندگی ختم کرلی

لاہور+ فیصل آباد+بھلوال + جڑانوالہ (نامہ نگاران + نمائندہ خصوصی) مختلف وجوہات پر لاہور، فیروز والا، فیصل آباد، بھلوال اور جڑانوالہ میں 3 خواتین سمیت 5 افراد نے زندگی ختم کرلی۔بادامی باغ کے علاقہ میں 30 سالہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا لیں۔ سادات کالونی کے محنت کش کی بیٹی (ر) نے گذشتہ روز زہریلی گولیاں کھا لیں حالت غیر ہونے پر لواحقین نے اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ متوفیہ کسی لڑکے سے عشق کرتی تھی لڑکے نے اسے دھوکہ دیا جس پر (ر) نے دلبرداشتہ ہو کر زہر کھا لیا۔ جی ٹی روڈ کی آبادی اقبال پارک میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ جواں سالہ خاتون روبینہ کوثر نے زہریلی گولیاں کھا لیں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔فیصل آباد میں چنیوٹ کے علاقے بھوانہ نواحی علاقے موسیٰ ڈھٹہ کے رہائشی طاہر عباس کی اہلیہ ثمینہ بی بی نے گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر اپنی کمسن بیٹیوں 10سالہ کوسانہ اور 7سالہ اقراءکو دوائی کے بہانے زہر پلا دیا، بچوں کی حالت بگڑنے پر خود گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں ہسپتال میں ثمینہ بی بی دم توڑ گئی جبکہ متاثرہ حقیقی بہنوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں بھلوال میں محبت کی شادی میں ناکامی پر جوڑے نے نہر میں چھلانگ لگا دی نوجوان اصغر ڈوب گیا جبکہ لڑکی کو بچا لیا گیا۔ ظہور حیات کالونی کے 22 سالہ اصغر نواز کا اقصیٰ سے معاشقہ تھا۔ ادھر جڑانوالہ میں چک نمبر 105 گ ب کے گلزار احمد کا اکثر اپنی بیوی کے ساتھ معمولی تکرار رہتی خود کوکمرہ میں بند کر کے گلے میں پھندا لے لیا۔
زندگی ختم

ای پیپر-دی نیشن