• news

آزاد کشمیر: بھارت کی جانب سے پھینکا گیا کھلونا بم پھٹنے سے بچہ شہید فائرنگ، گولہ باری جاری

مظفر آباد /راولاکوٹ (آئی این پی) بھارتی فورسز کی طرف سے سرحدی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے‘ آزاد کشمیر کے کلر اور خورشید آباد سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری ‘ دودھنیال کے مقام پر بھارت کی طرف سے پھینکے جانے والے کھلونا بم پھٹنے سے تیرہ سالہ بچہ شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا‘ پاک افواج کی جوابی کارروائی نے بھارتی گنیں خاموش کرادیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو بھارتی فوج کی طرف سے راولاکوٹ کے کلر سیکٹر جبکہ مظفر آباد کے خورشید آباد سیکٹر اور دیگر علاقوں میں صبح سے ہی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری شروع کردی گئی۔ بھارتی فورسز کی طرف سے کنٹرول لائن پر سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا ۔ بھارتی افواج نے وادی نیلم میں کھلونا بم بھی پھینکا جس کے پھٹنے سے تیرہ سالہ بچہ شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ دونوں بچے سخاوت اور اخلاق کنٹرول لائن کے قریب کے گائوں کے رہنے والے ہیں۔ علاقہ میں سخت خوف وہراس پھیل گیا ، پاک افواج کی طرف سے بھی منہ توڑ جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں۔

ای پیپر-دی نیشن