• news

رائیونڈ: تیز رفتار ٹرک کی ٹکر، موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق، ایک زخمی

لاہور (نامہ نگار) رائیونڈ کے علاقہ میں تیز رفتار ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم میں 2 نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ بتایا جاتا ہے تین نوجوان ثنائ، امجد اور جمیل موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ ان کا سامنے سے آنے والے ٹرک سے تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں دو نوجوان ثناءاور امجد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ جمیل شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے زخمی جمیل کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرادیا اور دونوں نعشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دی ہیں۔
رائیونڈ/ حادثہ

ای پیپر-دی نیشن